کورونا مزید79جانیں لے گیا ،4619نئے شکار،این سی او سی

اسلام آباد(نیوزٹویو)کورونا وائرس کا پھیلاؤ رکنے کانام نہیں لے رہاملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 79 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ 4 ہزار 619 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں کورونا کیسز کی ملک میں پھیلاؤ کی شرح پونے آٹھ فیصد ہو گئی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 619 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 تعداد لاکھ 89 ہزار 913 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں کیسز کی کل تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 892 ، پنجاب میں 3 لاکھ 69 ہزار 358 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708 ، اسلام آباد میں 92 ہزار 768 ، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 137 ، بلوچستان میں31 ہزار 396 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 28 ہزار 654 کیسز کی تعداد ہو چکی ہے۔ این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 79 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 266 ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات سندھ میں 39 ،کے پی میں 20، پنجاب میں 15 ، اسلام آباد میں 3 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 2 افراد جاں بحق ہوئےترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن میں 59 ہزار 504  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ایک کروڑ 67 لاکھ 35 ہزار 31 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 456 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں جبکہ  5 ہزار 96 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں