کورونا وائرس، امریکا نے پاکستان کو 47 لاکھ فائزر ویکسین کی خوراکیں فراہم کردی

اسلام آباد(ویب نیوز)امریکا نے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے پاکستان کو 47 لاکھ فائزر ویکسین کی خوراکیں فراہم کردی ہیں۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی فراہم کردہ ویکسین کے بعد امریکا کی جانب سے اب تک پاکستان کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 14 لاکھ ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں۔سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کورونا وائرس کی کسی بھی قسم کے خلاف مؤثر ہے۔ کورونا مخالف اشتراک کےتحت پاکستان کو تقریباً 7 کروڑ ڈالر کی امداد بھی دی ہے۔امریکی سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ امریکا کوویکس کے تحت ویکسین کی فراہمی کا سب سے بڑا حصہ دار ہے۔امریکا 110 ممالک کو کورونا ویکسین کی 40 کروڑ سے زائد خوراکیں دے چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں