کورونا وائرس سے مزید 46 اموات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 119 نئے کیس رپورٹ اور مزید 46 اموات، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 ہو گئی،فعال کیسز 36 ہزار 215 ریکارڈ، 8 لاکھ87 ہزار 95 مریض صحت یاب بھی ہوچکے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 46مریض جاں بحق ہو گئے ٗ ملک میں 1ہزار 119افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ٗ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 36ہزار 215 ہو چکی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ87ہزار 095مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان بھر میں9 لاکھ  45 ہزار 184 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ۔ کورونا سے تاحال21 ہزار 874 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 37196 ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں