کورونا وائرس سے 24گھنٹوں میں 81اموات،4856نئے کیسز

اسلام آباد(نیوزٹویو) ملک میں کورونا کی جاری چوتھی لہرکے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 81 افراد وائرس کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے کورونا نے ایک دن میں مزید 4 ہزار856  افراد کو اپنا شکار بنایا ہے راولپنڈی میں کورونا کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ وفاقی دا رالحکومت بھی نئے کیسز میں آئے دن ا ضا فہ ہونے لگا ہے راولپنڈی میں کورونا کیسز میں ا ضا فے پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 80 ہزار 360 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 85 ہزار 77 ہو گئے۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 48 ہزار 81 ، پنجاب میں 19 ہزار 111 ، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 164 ، اسلام آباد میں 4 ہزار 253 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں 898 ، بلوچستان میں ایک ہزار 76 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 594 ایکٹو کیسز ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 81 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات سندھ میں 40 ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز 64 ہزار 690 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 455 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں ۔ 4 ہزار 988 مریض ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 9 لاکھ 72 ہزار 98 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں