کورونا وائرس کے 4455نئے شکار،68افراد کی زندگیا ں نگل گیا

 اسلام آباد(نیوزٹویو) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے زا ئد ہو چکی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 4ہزار 455نئے شکار مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ملک بھرمیں کورونا وائرس مزید 68انسانی زندگیاں نگل گیا ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 67 ہزار 580 تک پہنچ گئی۔ 9 لاکھ 61 ہزار 639 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں این سی اوسی کے مطابق گزشتہ روز 68 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن میں 55 ہزار 2 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے  اعدادوشمار کےمطابق ایکٹو کیسز 82 ہزار 76 ہوگئے۔ سندھ میں 47 ہزار 525، پنجاب میں 17 ہزار 371، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 858، اسلام آباد میں 4 ہزار 803 ہوگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 895، بلوچستان میں ایک ہزار 456 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 168 ایکٹو کیسز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں