کورونا ویکسین کی مثبت معلومات کے پھیلاؤ کے لیے ویب سیریز کا پہلا حصہ آج ریلیزھوگا، عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے  کورونا سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی  افواہوں کے تبادلے اور کورونا ویکسین سے متعلق ؐ مثبت معلومات کے پھیلاؤ کے لیے ویب سیریز ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پانچ حصوں پر مشتمل ویب سیر(دی انٹرسیکشن) تیار کی گئی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں ویب سیریز سے متعلق مداحوں کو آگاہی دینے کے لیےٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا تھا۔ ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ ویکسین آچکی ہے لیکن ہم میں سے اب بھی کچھ لوگ ہچکچاہٹ کا شکار ھیں۔ اس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا اور دیگر میسجنگ پلیٹ فارم پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور افواہوں کا تبادلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز آپ کو قابل بھروسہ وسائل کے ذریعے ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں مدد دے گی ۔اداکارہ کے مطابق سیریز کا پہلا حصہ آج سے ریلیز کیا جائے گا جس میں شامل نامور ڈاکٹرز اور عالمی ماہرین صحت کورونا سے متعلق اصل حقائق اور اعدادوشمار شیئر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں