کورونا کیسز بڑھنے لگے۔وائرس سے مزید91اموات،4075نئے کیسز

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان میں کورونا کے کیسز ایک مربتہ پھر بڑھنا شروع ہو گئے ہیں اور ا موات بھی کم ہونے کی بجا ئے زیادہ ہونے لگی ہیں این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے آگے مزید91 افراد زندگی کی بازی ہا ر گئے جبکہ ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 75 نئے کیسزسا منے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 4 لاکھ 22 ہزار 418 ، پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار332 ، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 57 ہزار 721 کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 96 ہزار 771 ، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687 ، بلوچستان میں 31 ہزار 865 اور آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 865 کیسز ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 46 ہو چکی ہے۔ این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 91 افراد کی اموات ہوئی ۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 48، خیبرپختونخوا میں 22 اور سندھ میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 5 جبکہ بلوچستان میں  ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 94 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایک دن میں 59 ہزار 943 افراد کے کورونا  ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی حکام کے مطابق 507 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں جبکہ 6 ہزار 60 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ابتک ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 393 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں