کورونا کیسز رپورٹ،صوبہ سندھ اول درجے پر

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سندھ میں گزشتہ روز 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور صوبے میں  مثبت کی شرح 10.53 فیصد رہی۔این سی او سی کا بتانا ہےکہ کراچی میں گزشتہ روز کورونا کے 456 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 20.61 فیصد رہی جب کہ حیدرآباد میں شرح 0.83 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں بھی کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔لاہور میں گزشتہ روزکورونا مثبت کیسزکی شرح 3.29 فیصد رہی۔ فیصل آباد میں 1.52، کوئٹہ میں 2.71، مردان 2.21، اسلام آباد 3.48 اور  راولپنڈی 0.75 فیصد رہی۔اس کے علاوہ پشاور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 4.51 فیصد رہی جب کہ میرپور آزاد کشمیرمیں شرح 2.44 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں