کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 افرادجان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے 3 افراد کی جان لے لی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 605 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ زیرِ علاج مریضوں میں سے 176 کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 486 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 53 ہزار 930ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 97 لاکھ 2 ہزار 874 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں