کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ،10 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 737 افراد میں عالمی وبا کی تشخیص ہوئی۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 737 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی

این آئی ایچ نے اپنے اعداد و شمار میں مزید بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے جب کہ 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں