کورونا کی تباہ کاریاں جاری،4745نئےکیسز67اموات

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں کورونا کیسزکی شرح آٹھ8فیصد سے اوپر چلی گئی ہے وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 انسانی زندگیاں نگل گیا ہے جبکہ 4ہزار 745نئےکورونا کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے باعث ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 702 ہو گئی ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 745 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94  ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 61 ہزار 458، اسلام آباد میں 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551 ہو گئی ہےکورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں