کورونا کے نئے 4040مریض ،53افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں نئے مریضوں اوراموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں چارہزار4چالیس40مریضوں کامزید اضا فی ہو گیاہےجبکہ وائرس کی و جہ سے مزید  53 افراد لقمہ اجل بن گئے نئے کیسسزسا منے آنے کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 298تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، ملک بھر میں مزید 53 افراد جاں سے گئے، مجموعی اموات کی تعداد 23ہزار 918ہو گئی، کورونا مثبت کیسزکی شرح 7 اعشاریہ پانچ چار ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83ہزار 298ہے ،مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 71ہزار 620ہو گئی۔ 4ہزار 40نئے مریض سامنے آئے ، جبکہ 9لاکھ 64ہزار 404افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 64ہزار 680،سندھ میں 4لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48ہزار 619،اسلام آباد میں 90ہزار 660 اور بلوچستان میں 31ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 27ہزار 288اور گلگت بلتستان میں 8ہزار 796افرادکورونا سے متاثر ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں