کووڈ کے مثبت شرح میں اضافہ،24 گھنٹوں میں8 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان میں کووڈ کے مثبت آنے کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس میں مبتلا مزید 8 افراد انتقال کرگئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ کے مثبت کیسز  کی شرح 3.65 فیصد رہی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اب بھی 170 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں