کھانے کے وقت گیس کی فراہمی ترجیح ہے، اوگرا

اسلام آباد(نیوزٹویو)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ گیس کم ہے، ڈیمانڈ زیادہ ہے، کھانے کے وقت گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔
ایک بیان میں اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے کہا ہے کہ گیس سیفٹی پر پچھلے سال سے کمپیئن کر رہے ہیں، گیس سیلنڈر کو بہت احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اوگرا کی ویب سائٹ پر سیلنڈر مینوفیکچررز کی فہرست موجود ہے، مارکیٹ میں ملنے والے چھوٹے سیلنڈر غیر معیاری ہوتے ہیں، جہاں غیر معیاری سیلنڈر بنتے ہیں وہاں ہم کارروائی کرتے ہیں۔
عمران غزنوی نے کہا کہ غیر معیاری سیلنڈر اور ایل پی جی گیس کی لیکج حادثات کی وجوہات ہیں، سیلنڈر کے استعمال میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلنڈر لیتے وقت اس کے مقررہ وزن کا خیال رکھیں، گیس پریشر پمپ کا استعمال غیر قانونی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں