کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟ ترک اداکار جلال آل کا اسرائیلی دہشتگردی پر شدید ردعمل

اسلام آباد (نیوزٹویو)عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار جلال آل نے اسرائیل کے غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد خاموش دنیا سے سوال کیا ہے۔

خاموش عالمی برادری اور اسلامی ریاستوں کے لیے جلال نے انسٹاگرام پر غزہ کے اسپتال کی تصویر شیئر کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں ترکی میں پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ‘اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بےمثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کر دیا گیا’۔
جلال آل نے لکھا کہ ‘دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کہاں ہیں؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟’
ترک اداکار نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا ‘ تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں؟ اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے؟ کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہے؟’

واضح رہےکہ اسرائیلی فوج نے 17 اکتوبر کی شب غزہ پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 500 سے زائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں