کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کا جعلی دستاویزات پر پا کستان کا سفر کرنے کی کوششوں کا ا نکشاف ، سول ایوی ایشن نے ائر لا ئینز آپریٹر کو تنبیہ جاری کردی

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹو یو )  کیٹیگری  سی ممالک میں شامل ممالک سے آنے والےمتعدد مسافروں کا جعلی دستاویزات پرپاکستان سفر کرنے کی کوششو ں  کا انکشاف ہوا ہے سی کیٹیگری میں شامل مما لک کے مسافروں پر پا کستان سفر کرنے کے لیےکررونا کے حوالے سے پا بندیاں  اورشرائط عا ئد کی گئیں ہیں  اس کا ا نکشاف سو ل ایوی ایشن کی جانب سےسی کیٹیگری میں شامل مما لک کے ا ئرلا یئنز آپریٹر کو بیھجے گئے ایک مراسلے سے ہوا ہے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے تمام ایئرلائنز کو انتباہی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کچھ مسافروں نے ٹیمپرڈ اور جعلی استثنیٰ دستاویزات کے ذریعے پاکستان آنے کی کوشش کی ہے ٹیمپرڈ اور جعلی استثنیٰ کی حامل دستاویزات پر سفر کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی کورونا کے باعث پاکستان نے ممالک کی درجہ بندی پر مبنی فہرست مرتب  کی ہے مرا سلے کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد مجاز اتھارٹی کی اجازت سے مشروط ہے لیکن سی کیٹگری ممالک کے مقامی افراد نے استثنیٰ دستاویزات میں جعلسازی  کرنے کی کوشش کی ان واقعات سے کورونا کے پھیلاوُ کے خلاف مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ اور وائرس منتقلی کےخطرات کا امکان ہے سنگین واقعات  کا مجاز اتھارٹی نے سخت نوٹس لیا ہے اس لیے سختی سے ہدایت کی جا تی ہے کہ کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کو مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری اصل استثنیٰ دستاویزات پر فلائٹ میں سوار کرایا جائےکیٹگری سی کے مسافروں کی پاکستان آمد کے لئے جاری استشنی کی متعلقہ حکام سے تصدیق پر ہی متعلقہ دستاویزات قبول کئے جائیں گے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ۔تمام آپریٹرز  کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانی کی ہدایت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں