کے-الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزٹویو)کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک  کی جانب سے درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا  کا کہنا ہے کہ کے االیکٹرک کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں