گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ،پرویزالہیٰ‌کے شریک ملزم نے نیب سے پلی بارگین کر لی

لاہور(نیوزٹویو)پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ کے لیے مشکلات بڑھ گئیں گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے شریک ملزم اشفاق احمد چوہدری نے نیب لاہورمیں پلی بارگین کرلی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے درخواست پرسماعت کی،نیب لاہور نے بتایا کہ ملزم اشفاق چوہدری سابق ایس ڈی اوتھا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی رقم ملزم کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔نیب نے ملزم اشفاق احمد چوہدری کی پانچ کروڑ کی پلی بارگین کی درخواست دی جسے عدالت نے منظورکرلیاعدالت نے تفتیشی افسرکا بیان ریکارڈ کیا اورملزم کو رہا کرنے حکم دیدیاملزم اشفاق احمد چوہدری تین اقساط میں نیب کورقم فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ نیب لاہورنے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزامات پر سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی، مونس الٰہی،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت 6 ملزمان کے خلاف کیخلاف ریفرنس تیار کیا تھا، چئیر مین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا ،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلیٰ گجرات میں 72 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کو فاسٹ ٹریک کرایا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں