لانگ مارچ میں فائرنگ،عمران خان سمیت متعدد افرادزخمی،1شخص جاں بحق

گوجرانوالہ(نیوزٹویو) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،  جس میں عمران خان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی ہے۔پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ  کے وقت عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک میں موجود تھا .اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس  پھیل  گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست  میں لے لیا۔ اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر روانہ ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں

اس کے علاوہ احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف کے بھی زخمی  ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائرنگ کے نتیجے میں9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔عمرا ن خان پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں