ہا ئیکورٹ حملہ کیس میں پا نچ خواتین وکلا کی ضمانت مسترد،دوا حاطہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو)انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت ہائیکورٹ حملہ کیس میں5خواتین وکلاء کی ضمانت مسترد، دو کو احاطہ عدالت سے ہی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔گذشتہ روز وکلاء شائستہ تبسم، یاسمین سندھو، بشری سلیم، معراج ترین اور شہلاء بی بی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے معراج ترین اور شائستہ تبسم کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کاحکم سنایا جبکہ بشری سلیم اور یاسمین سندھواور شہلاء بی بی کے وکلاء کی طرف سے درخواست واپس لینے پرخارج کرنے کاحکم سنادیا،دوران سماعت تین وکلاء شائستہ تبسم،معراج ترین اور یاسمین سندھو عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ بشری سلیم اورشہلاء بی بی عدالت پیش ہوئیں،  عدالت کی طرف سے فیصلہ سنائے جانے پر وہاں موجود پولیس حکام نے بشری سلیم اور شہلاء بی بی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور عدالت نے دونوں گرفتار خواتین وکلاء کو جوڈیشل کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھجوادیا، سماعت15 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں