ہتک عزت کے دعوے پر میشا شفیع کا جواب سیشن عدالت میں جمع

اسلام آباد(نیوز ٹویو)معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے دعوے پر میشا شفیع اور اُن کے  وکیل نے سیشن عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے۔میشا شفیع کی جانب سے سیشن عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ میں پروفیشنل آرٹسٹ ہوں۔ کام کی وجہ سے مختلف ممالک کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ جس ملک جاتی ہوں اپنے ذریعہ معاش کے لیے ہی جاتی ہوں۔اس پر مزید میشا شفیع کا کہنا ہے کہ میں 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آؤں گی۔ ان چار دنوں میں علی ظفر کے وکلاء جرح مکمل کرسکتے ہیں۔ میں 20 دسمبر کے بعد واپس چلی جاؤں گی۔ میشا شفیع کا اپنے جواب میں مزید کہنا ہے کہ ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔میشا شفیع کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ میں اب ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر زور نہیں دینا چاہتی۔ خاوند کینیڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوئے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے۔ میرے خاوند کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں