ہمایوں سعید عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستانی معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید عمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے ہیں۔حال ہی میں فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والے اداکار ہمایوں سعید نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ٹرین میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہمایوں سعید نے اس تصویر میں احرام بھی باندھا ہوا ہے۔ہمایوں سعید کا اس تصویر کے کیپشن میں بتانا ہے کہ یہ ٹرین مدینہ سے مکہ جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں