وہ زمانہ واپس لا ئیں گےجب روٹی4،چینی50اورپیٹرول65روپےلیٹرتھا،نوازشریف

فیصل آباد(نیوزٹویو) سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین لانے کا وعدہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہم وہ زمانہ واپس لا ئیں گےجب روٹی4روپے،چینی50روپے،پیٹرول65روپےتھ۔ فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد کہ فیصل آباد والوں زندہ باد، اس میں کوئی شک ہے کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔انہوں نے شرکا سے دریافت کیا کہ کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے آپ کو میٹرو پر ٹرخا دیا لیکن فیصل آباد میں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے۔
قائد ن لیگ نے کہاکہ ہمارے دور میں سونا 50 ہزار روپے تولہ تھا، اس وقت ہمارےمخالفین دھرنے دے رہے تھے اور ہم دہشتگردی کا خاتمہ کر رہے تھے، ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ کرنا جانتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا اس جلسہ میں موجود کسی کو گھر ملا؟ کیا بے روزگاری ختم ہوگئی؟ جلسے میں موجود کوئی ایک شخص ہاتھ اٹھادے جسے گھر ملا ہو؟
انہوں نے کہا کہ یہ یوتھ ممی ڈیڈی والی نہیں ہے، یہ یوتھ ن لیگ کے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں بس اس یوتھ کو یہ کہوں گا فیصل آباد زندہ باد۔
انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ شہباز شریف صاحب! پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے، یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہئےاور یہاں میٹرو بس ہی نہیں بلکہ اورنج لائن ٹرین بھی دوڑتی نظر آنی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک نوکری نہ دی، وہ دھرنے کر رہے تھے اور ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے تھے۔
نواز شریف نےکہا کہ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب مہنگائی نہیں تھی، روٹی 4 روپے اور چینی 50 روپے والا زمانہ واپس لائیں گے، ہمارے دور میں چینی 50 روپے کلو اور پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں