ہنگو، نماز جمعہ کے دوران تھانے اورمسجد میں دھماکے،3افراد ہلاک متعددزخمی

ہنگو(نیوزٹویو)ہنگو میں دوآبہ تھانے پر 2خودکش حملوں میں 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ایک دھماکہ تھانے کے گیٹ پر جبکہ دوسرا تھانے کے اندر مسجد میں ہوا

پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد میں ہوا،۔ڈی پی او ہنگو کا بتانا ہے کہ دھماکا جمعہ کی نماز کے خطبہ کے دوران ہوا، دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر  3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے، باقی افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ 12 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں