ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی گرفتار ڈاکٹروں کو شام تک رہا نہ کرنےپر ملک بھر میں کام چھوڑ ہڑتال کے دھمکی

 اسلام آباد(نیوزٹویو) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گرفتار ڈاکٹروں کو رہا نہ کرنے پر ملک بھر میں کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دے دی واضح رہے کہ پا کستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی) کے سامنے ڈاکٹرز و سٹوڈنٹس کے پرامن  احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیت دیگر ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صدرسمیت دیگر ڈا کٹرز کی رہا ئی کے لیے حکومت کوشا م تک کاالٹی میٹم دے دیا ہے اور پا کستان میڈیکل کمیشن کے نائب صدر علی رضا سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کردیا ہے

پا کستان میڈیکل کمیشن کے سامنےڈاکٹروں پر پولیس کا لا ٹھی چارج

پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنےڈاکٹروں کے پرامن احتجاج پر پولیس کے لا ٹھی چارج اور گرفتاریوں کے بعد ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے پمز ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں چیئرمین وائی ڈئ اے ڈا کٹر حیدرعباسی نے کہا کہ پرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولا گیاوائے ڈی اے اسلام آباد کے صدر سمیت متعدد ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے حکومت کو 6 بجے تک کا الٹی میٹم دیا جاتا ہے چھ بجے تک گرفتار ڈاکٹرز کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں کام چھوڑ ہڑتال کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں