یوم آزادی پاکستان،پاک فوج کی عوام کو مبارکباد،قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندارخراجِ تحسین

راولپنڈی(نیوزٹویو) پا کستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں تقاریب منعقد کی گئیں قومی پرچم لہرایا گیااورملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ مسلح افواج نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے عظیم پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد پیش کی

انہوں نے کہا کہ عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان، پاکستان زندہ باد۔

چلہانہ کیرن کیل کے مقامات پر پرچم کشائی کی گئی، سکاؤٹس کے چاک چوبند دستوں نے سلامی پیش کی، جشن آزادی کی تقریبات میں سول سوسائٹی طلباء نے شرکت کی، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے زیر اہتمام 14اگست یوم پاکستان جوش خروش سے منایا گیا، زیرو پوائنٹ پر پرچم کشائی کی گئی، سکاؤٹس کے چاک چوبند دستوں نے سلامی پیش کی، جشن آزادی کی تقریبات میں پاک فوج کے آفیسران جوانوں اور ضلعی انتظامیہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔اپرنیلم سے کیرن تک جشن آزادی ریلی نکالی گئی۔تقریب میں سکولز کے طلباء طالبات نے پروگرام پیش کئے ۔

ادھرمسلح افواج نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا، پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے حفیظ جالندھری کو لاہور میں اُن کے مزار پر سلامی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں