یونیورسٹیوں میں پردہ کو یقینی بناتے ہوئے نظامِ تعلیم کا سلسلہ بحال،افغانستان

کابل(نیوز ڈیسک ) طالبان کی طرف سے انسانی حقوق کی پاسداری کی یقین دہانیوں اور اعتدال پسند حکومت کے وعدے کے بعد نجی یونیورسٹیوں نے تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ یونیورسٹیوں نے آج سے کلاسز کا آغاز کردیا ہے۔ تاہم مرد اور خواتین کے درمیان پردے لگائے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو یہ ہدایات بھی کی گئی تھیں کہ طالبات کو صرف خواتین پڑھائیں گی اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو بڑی عمر کے اساتذہ لیکچر لیں گے۔ یونیورسٹیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ طالبات کی سہولیات کیلئے خواتین اساتذہ بھرتی کریں۔ یونیورسٹیوں میں  مردوں اور عورتوں کیلئے داخلی اور خارجی راستے بھی الگ الگ ہونے چاہیے۔ تعلیمی اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک دستاویزمیں حکم دیا گیا تھا کہ خواتین عبایا اور نقاب پہنیں، کلاسز میں مرد اور خواتین کے الگ الگ بیٹھنے کا اہتمام کیا جائے یا درمیان میں پردہ لگا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں