یوکرین،پھنسے پا کستانیوں کی واپسی کاآپریشن تیار،پولینڈداخلے کےلیے15دن کی مہلت

اسلام آباد(نیوزٹویو) یوکرین کی جنگ میں کیف پھنسے پاکستانیوں  کے معاملے پر پیش رفت ہو ئی ہےحکومت نےچیف ایگزیکٹوآفیسرپی آئی اے کی پیشکش پریوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیارکر لیا ہے تفصیلات کے مطابق سی ای او پی ائی اے اور یوکرین میں پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نوئل کھوکھر میں رابطہ ہو اہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوبل میں یکجا ہوں گےٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طالبعلموں کو منتقل کرے گا پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی ہم وطنوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے پی آئی اے کی یہی روایت ہے کہ جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے وہ قدم بڑھاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں