یو پی ایس اورگاڑیوں کی بیٹریاں مہنگی، موبائل فونز سستےلیکن کالز مہنگی ہو گئیں

اسلا م آباد ( نمائندہ نیوزٹویو)وفاقی حکومت نے یو پی ایس اورگاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی ،موبائل فون سستے اورکالز مہنگی ہو گئیں وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر میں بتا یا کہ تین منٹ سے زائد جاری رہے والی موبائل فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کردی گئی موبائل فونز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کر دی گئی ہے وفاقی بجٹ میں اِن تجاویز کے بعد موبائل فون سستے اور فون کالز مہنگی ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ سیلو لر کےشعبے سے جائز حد تک ریونیو حاصل کرنے کے لیے تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز، انٹر نیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پیغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جا رہی ہےفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہونے سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہو گا۔ بجٹ میں آئی ٹی زون کیلئے پلانٹ، مشینری ، سازو سامان اور خام مال پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے جبکہ موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک بتدریج کم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں