یکم جولا ئی سے پہلے جاری انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر نئی فیڈرل ایکسائرزڈیوٹی کااطلاق نہ کرنےکافیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو(ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق ان انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر نہیں ہوگا جو یکم جولائی ۲۰۲۲ سے پہلے جاری کی گئی ہیں۔ فنانس بل ۲۰۲۲ کے تحت کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کردی گئی ہے فیڈرل ایکسائز رولز 2005 کے رول41اے کے سب سیکشن 8 کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹ کے اجرا کے وقت ہی وصول کی جاۓ گی واضح رہے کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 3 کے تحت کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں