یکم شعبان 5مارچ ہفتہ کو ہوگی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناخبیرآزاد

اسلام آباد(نیوزٹویو) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا خبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات تین مارچ کو شعبان کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے یکم شعبان 5مارچ ہفتہ کو ہوگی تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا خبیر آزادکی زیرصدارت شعبان کا چاند دیکھنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، چیئرمین مولانا خبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم شعبان 5 مارچ جبکہ شب برات 19 مارچ بروز ہفتہ ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں