یہ عمل مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کی نشاندہی کرتا ہے،آئی ایس پی آرکی مذمت

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاک فوج کی جانب سے بھارتی رہنما کے گستاخانہ بیان پر مذمتی بیان جاری کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گستاخانہ بیانات کا اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ عمل مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کی نشاندہی کرتا ہے۔قبل ازیں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی گستاخی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔پاکستان نے بھارتی ناظم الامور سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں