یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اپنی شکست کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی شکست تسلیم کر لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اپنی شکست کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہ افسوس ہوا پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی جبکہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر این اے 48 سے جتایا گیا وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین بھی حلقہ 47 سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج شعیب شاہین کے حوالے نہیں کیے جا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں