16 مئی سے پیٹرول مہنگاہونےکاامکان

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ  سے بات چیت مزید مشکل ہوگئی کیونکہ آئی ایم ایف پرانے مطالبے پر قائم ہے کہ پیٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی۔ذرائع کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے کیونکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اور پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر  عمل درآمد کرنا ہو گا۔آٓئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں