سکیورٹی فورسزکا آپریشن،3دہشت گردجہنم واصل،لیفٹنٹ کرنل سمیت پاک فوج کے4جوان شہید

راولپنڈی(نیوزٹویو) صوبہ خیبر پختونخوا کےعلاقےوادی تیراہ میں میں سیکیورٹی فورسز کےخفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے لیفٹنٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس اطلاعات پرخفیہ آپریشن کیا، پا ک فوج کے قابل فخر لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں ٹیم نے مؤثر کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوشدل خان شامل ہیں، شہدا میں نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر بھی شامل ہیں۔علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں