10جنوری سے پنجاب میں گھرکے دروازے پرکوروناویکسین لگانےکا فیصلہ،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

اسلام آباد(نیوزٹویو) پنجا ب میں اب ویکسینیشن گھر کے دروازے پر لگائی جا ئے گی دس 10جنوری سے صوبہ پنجاب میں ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسینیشن کی مہم شروع کی جائے گی ۔ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے بتایا ہے۔ صوبے میں اومیکرون کیسز کی تعداد 250 ہو گئی ہے۔صوبہ پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 225 مریض زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی شرح دو فیصد ہو گئی ہے اعداد و شمار کے تحت لاہور، راولپنڈی اور منڈی بہاؤ الدین میں اومیکرون کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔پنجاب حکومت نے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسینیشن کرنے کے لیے ڈورٹوڈور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں