12 سالہ ہتھنی گہرے گڑھے میں گرکر ہلاک

 اڈیشا(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اڈیشا میں 12 سالہ ہتھنی گہرے گڑھے میں گرکر ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا جہاں 12 سالہ ہتھنی چلتے ہوئے گہرے گڑھے  میں جاگری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ 15 ہاتھیوں پر مشتمل ایک ریوڑ دیگاپاہنڈی کے علاقے سے جنگلات کی طرف جارہا تھا کہ اس دوران 12 سالہ ہتھنی ایک گڑھے میں گر گئی، مقامی لوگوں نے صبح کے وقت ہتھنی کی لاش گڑھے میں دیکھی اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو اطلاع دی۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے ہتھنی کی لاش کو گڑھے سے باہر نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا اور  بھاری مشینری کی مدد سے لاش کو باہر نکالا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں