13 سالہ نعمان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے 13 سالہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے انڈیا کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ نعمان نے انڈیا کے امان چھتریا کا کیپ اپس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انڈیا کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کئے تھے جبکہ نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر دیا۔ نعمان 42 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ی ہیں۔ اس سے پہلے بھی عرفان محسود کے پانچ شاگرد اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں