2022،انتخابات،نوازشریف کی واپسی اور مسلم لیگ کی حکومت کاسال ہوگا،احسن اقبال کا دعویٰ

نارووال(نیوزٹویو)پاکستان مسلم لیگ(ن) کےسنیئررہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیاہے کہ 2022انتخابات،مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی واپسی اور مسلم لیگ کی حکومت کا سال ہوگاحکمرانوں کے اعصاب پر نوازشریف سوارہے تبدیلی سرکار کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ نارووال میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت صبح شام نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے ، جب ان کی صبح ، شام ہوتی نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہوتے ہیں،جب یہ سوتے ہیں خواب میں نواز شریف کو دیکھ کر ہربڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ، ان کی پوری کابینہ کا اجلاس نواز شریف کے اوپر ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے پاکستان کے عوام مہنگائی میں کچلے جا چکے ہیں  پاکستان کے کسان اورمزدور کی کوئی فکر نہیں ہے  ان کو بس یہ فکر ہے نواز شریف نہ آجائے ،نواز شریف آ گیا تو کیا ہوگا ، نواز شریف بھی اب آئے گا اورمسلم لیگ ن بھی واپس آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2022 ملک میں نئے انتخابات کا سال ہو گاوہ جعلی حکومت جو دھاندلی کا مینڈیٹ لے کر آئی تھی اب اس کے واپس پویلین میں جانے کا وقت ہو گیا ہے کیونکہ یہ مہنگائی کے باؤنسر سے زخمی ہوگئی ہے ، عمران نیازی صاحب آپ کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کا وقت آ گیا ہے ۔عمران نیازی کی حکومت نااہل ترین ثابت ہو چکی ہے منی بجٹ جو عوام پر لادا گیا ہے اس بارے میں اپوزیشن نے پہلے خبردار کردیا تھا ، ساڑھے تین سو ارب ٹیکسوں کے ساتھ عوام کی چیخیں نکلوائی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں