21 سالہ نوجوان نے تعلیم کے لیے نان چنے کی ریڑھی لگا لی

ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان کا نوجوان تعلیم حاصل کرنے کی محبت سے سرشار ہے اور محنت سے بالکل جی نہیں چراتا۔ ملتان کا 21 سالہ حافظ علی نان چنے کی ریڑھی لگا کر اے سی سی اے کی تعلیمی اخراجات خود اٹھا رہا ہے۔ وسائل کی کمی کے باوجود اس کے حوصلے بلند ہیں۔ حافظ علی نے اے سی سی اے میں اپنی بھرپور محنت سے 98 فیصد نمبروں سے 8 امتحان پاس کرکے اپنے محنت کش باپ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ اس کے والد اس کی محنت اور کامیابیوں پر بےانتہا خوش ہیں۔ محنتی نوجوان اپنی زندگی میں اعلی مقام حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس نے ثابت کیا ہے کہ پڑھنے کی لگن ہو تو کوئی بھی مشکل راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں