24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 39 اموات، این سی او سی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہو نے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 39مریض جابحق ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1043افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 35809 ہے۔ ملک میں‌ کورونا کے 8 لاکھ 88 ہزار 505مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 9,46,227 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے ابتک 21913 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 54647 ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں