30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسینیشن کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے 29مئی یعنی کل ہفتہ سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل(29مئی) سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسی نیشن کرا سکیں گے، اگر آپ کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے تو خود کو رجسٹر کرائیں، کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر جا کر ویکسین کرائیں۔ ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، جلد رجسٹر ہوں اور ویکسین لگوائیں تاکہ بندشیں مزید کم کر سکیں، آپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں