ڈاکووں کا پیچھا کرتے ڈولفن پولیس کے دو اہلکاروں کا ایکسیڈینٹ،شدید زخمی

راولپنڈی (نمائندہ نیوز ٹو یو )ڈولفن فورس کے 2جوان ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے سیکٹر آئی ٹین مرکز میں حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئےراولپنڈی کی ڈالفن فورس کے جوانوں تھانہ پیرودھائی کی حدود خیابان سرسید میں کار سوار ڈاکو سے آمنا سامنا ہواڈاکو مہران کار میں اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی  حدود سیکٹر آئی ٹین مرکز کی جانب فرار ہو گئےڈالفن فورس نے ڈاکوؤں کا اسلام آباد میں تعاقب کیا دوران تعاقب ڈولفن فورس کے جوانوں کا ایکسڈنٹ ہو گیا ڈولفن فورس کےدونوں نوجوان شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں  جبکہ مہران کار میں سوار ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اسلام آباد پولیس نےشہر میں خطرناک ڈاکوؤں کی موجودگی پراہلکاروں اور افسران کو ہائی الرٹ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں