5ججوں نے وزرات عظمیٰٰ سے نہ نکالا ہوتا تو ڈالرآج 100روپےکاہوتا،نواز شریف

حافظ آباد( نیوزٹویو) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اگر وزارت عظمیٰ سے پانچ ججوں نے مجھے نہ نکالا ہوتا تو کوئی بیروزگار نہ ہوتا اور ڈالر کی قیمت آج بھی 100 روپے ہوتی آج کوئی بے روزگارنہ ہوتا۔ حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں قائد ن لیگ نے کہا کہ یہاں آ کر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئیں، مجھے اس ضلع کے لوگوں سے بڑا پیارہے۔ میرے لئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کو جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا تو ملک کا مقام کہیں اونچا ہوتا، پاکستان دنیا میں منفرد مقام حاصل کرچکا ہوتا، ہمارے سبز پاسپورٹ کی عزت ہوتی، پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا، ہم نے اس ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، لوگ ایک دوسرے کا گلا کاٹتے تھے، ہم نے اس ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا
نوازشریف نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کے نمائندے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، مجھے نہ نکالا جاتا تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا، روٹی مہنگی نہ ہوتی،ملک میں مہنگائی نام کی چیزنہ ہوتی۔اگر مجھے اس وقت جعلی مقدمات میں نہ اُلجھایا جاتا تویہ آج حال نہ ہوتا، پاکستان دنیامیں مختلف مقام حاصل کرچکا ہوتا،پاسپورٹ کی عزت ہوتی، پاکستان ایشین ٹائیگربن چکاہوتا۔
قائد ن لیگ نوازشریف نے کہاکہ ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس مقصد کےلیے ہمارا ساتھ دیں۔ موٹروے بننے سے سفر آج آدھے سے بھی کم ہوگیا ہے، حافظ آباد کے عوام آج جھوم رہے ہیں، آج حافظ آباد کے عوام کو دیکھ کر نوازشریف بھی جھوم رہا ہے، ہماری حکومت رہتی تو ایک نئی موٹروے حافظ آباد کے اندر سے گزر رہی ہوتی، یہاں بھی موٹروے بنے گی، وقت دوبارہ آئے گا۔
جلسے خطاب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وعدہ کیا تھا کہ نوازشریف کو واپس لاؤں گی، آج نوازشریف کوآپ کےپاس لےآئی ہوں،8 فروری کو فروری کو حافظ آباد میں شیردھاڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں