5 ٹک ٹاکرز کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنا دی گئی

مصر (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک پر پاکستان میں متعدد بار پابندی لگائی اور اٹھائی گئی۔ بعض ممالک میں ٹک ٹاک کے حوالے سے انتہائی سخت اقدامات بھی کیے گئے جن میں مشرقِ وسطیٰ کا ملک مصر بطور مثال دیکھا جا سکتا ہے۔مصر میں 5 ٹک ٹاکرز کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ سزائیں سنانے کی وجوہات ٹک ٹاکرز کی جانب سے ملک میں فحاشی کا پھیلاؤ اور انسانی سمگلنگ قرار دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ٹک ٹاکرز پر فوجداری کے مقدمات درج تھے۔مصر کی مشہور ویب سائٹ المصری الیوم کے مطابق قاہرہ کی ایک عدالت نے نوجوان ٹک ٹاکر حنین حسام اور مواضہ العظام سمیت 5 خواتین ٹک ٹاکرز کو سزائیں سنائی ہیں۔ حنین کو دس سال سزا سنائی گئی جبکہ مواضہ اور دیگر خواتین ٹک ٹاکرز کو 6، 6 سال قید کی سزا کا حقدار ٹھہرایا گیا۔عدالت نے تمام ملزمان پر 2 لاکھ مصری پاؤنڈ (پاکستان کے تقریباً بیس لاکھ روپے) جرمانہ بھی عائد کیا۔ یاد رہے کہ رواں برس ٹک ٹاکرز کو جیل سے رہا بھی کیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ مواضہ کی سزا ختم کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں