عرشی مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ،عمارت اورگاڑیاں جل کرخاکستر،3افرادجاں بحق

کراچی(نیوزٹویو)شہر قائد میں عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گی ہےعمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عرشی مال کی دکانوں میں آگ لگ گئی تھی آگ نےشاپنگ مال ی دوکانوں کے بعد رہائشی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا عمارت میں آگ سلنڈر لیک ہونے کے باعث لگی۔ آتشزدگی کے باعث دکانوں کے قریب کھڑی گاڑی اور درخت بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے جبکہ درجنوں موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔مال میں میں میٹریس اور گدوں کی دکانیں موجود تھیں جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی
ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق عائشہ منزل میں فوم کی دکانوں میں آگ لگی ، آگ نے 5 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، زیادہ تر لوگوں کو بلڈنگ سے نکال لیا گیا ہے، مال میں نیچے بہت بڑی تعداد میں فوم، کاسمیٹک اور دیگر دکانیں موجود تھیں جو اب مکمل جل چکی ہیں۔فیصل عبداللہ نے بتایا کہ دکانوں میں لگنے والی آگ اوپر عمارت تک پہنچی، بلڈنگ میں موجود تقریباً تمام لوگوں کو نکال لیا گیا ہے، فرنٹ کی تمام دکانیں تقریباً جل چکی ہیں، بلڈنگ بھی فرنٹ سے مکمل طور پر جل چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نجی مال میں آگ لگنے سے جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمی ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
عائشہ منزل کے قریب بلڈنگ میں آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں، ایک باؤزر اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق رہائشی عمارت کے اندر کسی قسم کا فائرسسٹم موجود نہیں تھا، 2 دکانوں میں لگنے والی آگ نے 10 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
بلڈنگ چوکیدار کے مطابق شاپنگ مال میں 50 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل گئیں، پانچ منزلہ رہائشی عمارت تھی، اب بلڈنگ کے اندر کوئی نہیں ہے، دکانداروں نے اپنا سامان اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔
مارکیٹ کے اطراف کھڑی موٹرسائیکلیں بھی جل گئیں، ریسکیو حکام کے مطابق فوم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے عائشہ منزل کے قریب عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آگ پر فوری قابو پانے کے اقدامات کی ہدایت کی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی مانیٹرنگ کریں، آگ پر جلد سے جلد قابو پایا جائے تاکہ کوئی بڑا نقصان نہ ہو۔
نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقام تک پہنچایا جائے، انہوں نے فائربریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا حکم دیا۔
عائشہ منزل کے قریب لگنے والی آگ کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میں الیکٹرانک کی دکان پر کسٹمر کو ڈیل کر رہا تھا، ایک دکان سے دھواں اٹھتا دیکھا، چھوٹے سلنڈرمیں آگ لگنے سے تار کو آگ لگی۔
متاثرہ دکاندار نے بتایا کہ دس منٹ میں ایک فائرٹینڈر آگئی تھی، فائربریگیڈ کی باقی گاڑیاں پیچھے ٹریفک میں پھنسی ہوئی تھیں، فائربریگیڈ کی گاڑیاں جلد پہنچ جاتیں تو آگ نہ پھیلتی۔
عینی شاہد نے بتایا کہ میٹرس اور کپڑے کی دکانوں کی وجہ سے تیزی سے آگ پھیلی، مارکیٹ کے اندر کسی قسم کے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں تھے۔
متاثرہ دکاندار نے کہا کہ آگ سےمالی نقصان ہوا ہے، اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ معاشی حالات بہت بُرے ہیں، نگران حکومت امداد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں