ایف بی آر کی جعلی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کارروائیاں،14کروڑکےسگریٹس ضبط

اسلام آباد(نیوزٹویو) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک بھر میں نان ڈیوٹی پیڈ / جعلی سگریٹس کے خلاف ملک گیر کاروائیاں تیز کردی ہیں ایف بی آر کے شعبہ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی دو روزہ کاروائیوں کے دوران مختلف مقامی اور غیر ملکی برانڈز کے نان ڈیوٹی پیڈ/جعلی سگریٹس کے 679000 سے زائد پیکٹس ضبط کر لئے گئے ہیں جن میں 15.58 ملین سگریٹس تھیں۔ پشاور، ملتان اور سیالکوٹ میں چھاپوں کے دوران پکڑی جانے والی نان ڈیوٹی پیڈ/جعلی سگریٹس کی کل مالیت 14 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ممبر آئی آر (آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر کی ہدایت پر غیر قانونی سگریٹس تیار کرنے اور ان کی نقل و حمل کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے فوجداری کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں