70کروڑ ڈالر کی قسط، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(نیوزٹویو) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج شام واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کو تقریباً 71 کروڑ ڈالرز کی قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کرچکا ہے اور بورڈ کی جانب سے قسط جاری کرنےکی منظوری کی صورت میں یہ رقم پاکستان کوکل موصول ہونے کا امکان ہے، پاکستان کو یہ قسط اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت جاری کی جائے گی۔
پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عملدرآمد کر چکا ہے۔
پاکستانی حکام پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف بورڈ جائزہ مشن کی سفارشات کی روشنی میں قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں