آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن حکومتی ارکان دست وگریبان،فون دے مارا

مظفرآباد(نیوزٹویو)آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں احکومتی اور اپوزیشن ارکان دست وگریبان ہوگئے۔آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خطاب کے بعد شروع ہوئی انہوں نے وزیر اعظم سردارتنویر پر الزام عائد کیا کہ وہ عمران خان کو پیسے دیکر اسمبلی میں آئے ہیں۔ پیسے دینے کے الزام پرحکومتی اراکین نے احتجاج کیا اور ارکان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے، اس دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پرموبائل فون دے مارا۔

واقعہ کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں اسمبلی بلڈنگ پہنچ گئے اور اسمبلی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور راجہ فاروق حیدر پر حملہ کرنے والے رکن اسمبلی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے دلائی کے مقام پرکوہالہ مظفرآباد اور ور مظفرآباد ،اسلام آباد شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔ بعد ازاں پی ٹی آئی رکن فہیم ربانی نے ویڈیو بیان میں راجہ فاروق حیدر سے معذرت کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں