آزاد کشمیرحکومت کایونان کشتی حادثے پر آج یوم سوگ منانے کا اعلان

   مظفرآباد(نیوزٹویو)یونان میں کشتی کے حادثے میں کشمیری نوجوانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پرآزاد کشمیر حکومت نےآج کو یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد اور آزاد کشمیر بھر میں ریاستی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ فیصلہ ہوا کہ یونان کشتی حادثے پر آج یوم سوگ منایا جائے گا۔ اسلام آباد اور آزاد کشمیربھر میں ریاستی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کابینہ ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز اور ٹریول ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ حکومت پاکستان سے بھی واقعہ میں ملوث ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کرے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے چیف سیکرٹری کو وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے اور جاں بحق افراد کی میتین واپس لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں